لیجنڈری کرکٹر جاک کیلس ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2014
جاک کیلس کو ٹیسٹ میچز میں 45 اور ایک روزہ میچز میں 17 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
جاک کیلس کو ٹیسٹ میچز میں 45 اور ایک روزہ میچز میں 17 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز آل راؤنڈر جاک کیلس نے ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل ہی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔

ء1995 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے جنوبی افریقہ کے عظیم کھلاڑی جاک کیلس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

انیس سالہ کیرئیر میں کیلس نے اپنے 38 سالہ کیریئر میں جنوبی افریقا کو کئی یادگار کامیابیاں دلائیں۔

کیلس نے ایک سو چھایسٹھ ٹیسٹ میچز میں تیرہ ہزار دو سو نواسی رنز بنائے اور دو سوبانوے وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد امید تھی کہ وہ آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کے بعد ایک روزہ میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے تاہم ان کے اس اعلان نے جنوبی افریقی کرکٹ کے حلقوں سمیت تمام ہی لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

ون کرکٹ میں کیلس نے تین سو اٹھائیس میچوں میں گیارہ ہزار پانچ سو اناسی رنز اسکور کئے جبکہ دو سو تہتر کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں ٹیسٹ کرکٹ میں 45 اور ایک روزہ میچز میں 17 سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ تینوں طرز کی کرکٹ میں انہوں نے 149 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اپنے کیریئر کے اختتامی دنوں میں وہ بیٹنگ سے زیادہ باؤلنگ میں نمایاں کارکردگی دکھاتے نظر آئے جس کی زندہ مثال سری کے خلاف حالیہ ایک روزہ میچز کی سیریز ہے جہاں سری لنکن سرزمین پر جنوبی افریقہ کو پہلی مرتبہ ایک روزہ میچز کی سیریز جتوانے میں ان کا کردار بھی قابل دید تھا۔

کیلس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران اندازہ لگایا کہ ورلڈ کھیلنے کا خواب پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا کیونکہ میرا سڈنی تھنڈرز سے دو سال کا معاہدہ ہے اور اگر موقع ملا تو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی بھی آئی پی ایل میں اعزاز کے دفاع میں مدد کروں گا۔

اس موقع پر انہوں نے کرکٹ جنوبی افریقہ، ساتھی کھلاڑیوں اور اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

خرم مراد سگو Jul 31, 2014 05:42am
گویا لیجنڈ کپتان ہنسی کرونئے کے دستے کا آخری سپاہی بھی رخصت ہوا۔ ژاک کیلس کے لئے نیک خواہشات۔
خرم مراد سگو Jul 31, 2014 05:43am
گویا لیجنڈ کپتان ہنسی کرونئے کے دستے کا آخری سپاہی بھی رخصت ہوا۔ ژاک کیلس کے لئے نیک خواہشات۔
zahid Jul 31, 2014 11:53am
he can play more cricket but Like other so many other player he prefer to earn money by IPL, why did nt he quit IPL rather than playing for his country