کراچی: پاکستان کے صنعتی حب اور سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

قائدآباد میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس سے قبل کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب دکان پر فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالرزاق ہلاک ہوگیا۔

لیاری نوالین میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

نارتھ ناظم آّباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

رینجرز نے گلشن بونیر میں کارروائی کرکے تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں