صوابی: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم مسلح شخص نے ایک موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچہ ہلاک اور اس کے انکل زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہ زیب خان نامی بچہ اپنے انکل صفدر علی کے ساتھ کندہ نامی گاؤں میں اپنے رشتے داروں کے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد مسلح شخص فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسی دوران ایک افغان پناہ گزین نور احمدین موٹر سائیکل کی تیز رفتاری کے باعث ٹوپی بائی پاس کے قریب ہلاک ہوگیا۔

اس کے علاوہ ایک تنازعہ پر صوابی کے گاؤں اسماعیلہ میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوا جس کی شناخت یوسف خان کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اعزاز خان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں باسط خان اور نوید خان نامی ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں