دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ ایک بار پھر ٹاپ تھری میں شامل ہوگئے ہیں۔

سری لنکن قائد اینجلو میتھیوز نے بھی کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ باؤلنگ میں رنگنا ہیراتھ اور جیمز اینڈرسن کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہاشم آملہ دو درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز چار درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں یہ ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ ہے۔

مہیلا جائے وردنے چار درجے ترقی کے ساتھ 14 ویں، این بیل پانچ درجے ترقی کے ساتھ 19ویں اور ایلسٹر کک 7 درجے ترقی کے ساتھ 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

باؤلنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل سٹین بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے ساتھ ساتویں اور سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ سات درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں