غزہ پر برطانوی پالیسیوں کی مخالفت، سعیدہ وارثی مستعفی

اپ ڈیٹ 06 اگست 2014
پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی—۔آن لائن فوٹو
پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی—۔آن لائن فوٹو

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر برطانوی حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتیں،لہذ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ 'انتہائی دکھ کے ساتھ آج صبح میں نے وزیراعظم کو اپنے استعفیٰ سے متعلق آگاہ کیا ہے'۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں غزہ کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کر سکتی'۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعیدہ وارثی کے استعفیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعیدہ وارثی نے بحیثیت وزیر بہتر کام کیا اور ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔

لندن کے میئر بورس جونسن نے سعیدہ وارثی کے استعفیٰ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد از جلد حکومت میں واپس آئیں۔

سعیدہ وارثی برطانوی دفتر خارجہ کی سینیئر منسٹر آف اسٹیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فیتھ اور کمیونیٹیز کی وزیر کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے تھیں۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انھوں نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے یا نہیں۔

سعیدہ وارثی برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کابینہ ہیں، جنھوں نے 2010 میں برطانوی کابینہ میں شمولیت اختیار کی۔

سعیدہ وارثی کا خاندان 1960 میں پاکستان کے شہر گوجر خاندان سے برطانیہ منتقل ہو گیا تھا۔

انھوں نے اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔

سعیدہ وارثی نے اپنے آبائی گاؤں گوجر خان میں خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالےسے پانچ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی کھول رکھے ہیں۔

تبصرے (8) بند ہیں

AMIR Aug 05, 2014 01:55pm
ایک عظیم عورت کا دلیرانہ فیصلہ.... جو کوئی مسلمان مرد نہ کر سکا!
Mkhan Aug 05, 2014 02:11pm
،ایک غیور مسلمان عورت کا دلیرانہ اور دانیشمندانہ فیصلہ سعیدہ وارثی سلام ھے اپ پر
ajmal khan Aug 05, 2014 10:55pm
’غزہ پر حکومت کی حمایت نہیں کر سکتی،‘ برطانوی وزیر مستعفی۔غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی، ’ہدف حاصل ہوگیا‘۔ دونوں خبریں منگل کو ایک ساتھ آئیں پہلی خبر جس کی توقع مسلم حکومتوں سے غزہ پراسرائیلی دہشت گردی کے پہلے روز کی جا رہی تھی لیکن چارہفتے جاری رہنے والی اس دہشت گردی میں 1800 فلسطینی شہید اورہزاروں زخمی ہوئے، وحشیانہ بمباری سے علاقہ کھنڈر بنا دیا گیا مگر مسلم حکمران اپنے آقاﺅں کے آگے سربجود ہی رہے اورآگے بڑھ کر کسی میں ہمت نہ تھی وہ مسلمانوں کے قتل عام سے اسرائیل کوروک سکیں جبکہ حماس نے مزاحمت اورجوابی کارروائی میں 67 اسرائیلی جہنم واصل کردیے۔کاش سعیدہ وارثی یہ قدم کم از کم تین ہفتے قبل اٹھا لیتیں۔برطانوی دفترِ خارجہ کی وزیر سعیدہ وارثی نے یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کہ وہ ’حکومت کی غزہ پرپالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کر سکتیں‘ جسے انھوں نے ’اخلاقی لحاظ سے ناقابلِ دفاع‘ قرار دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں نے آج صبح بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ وزیراعظم کو لکھا ہے اور انھیں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ میں حکومت کی غزہ پر پالسیی کی مزید حمایت نہیں کرسکتی۔‘پاکستانی نڑاد خاتون برطانوی وزیر کی ٹویٹ کو اب تک ہزاروں افراد ری ٹویٹ اور فیورٹ کرچکے ہیں۔سعیدہ وارثی برطانوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن ہیں۔ان کے استعفے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کا جذبہ قابل تعریف ہے جبکہ مسلم حکمرانوں کی روایتی بیان بازی قابل مذمت ۔57 اسلامی ممالک نے ص
لئیق احمد Aug 06, 2014 06:29am
اے کاش. . یہ جرئت کسی پکستانی سیاسی بندے میں بھی ھوتی. کہ وہ عہدے کو ہی اپنا خدا نہ بنائے رکھتے. کسی معسوم کے قتل. کسی زیادتی پر تو کچھ شرمندگی کا تو اظہار کرتے. اس کا مطلب. وہی.
Muhammad Riyaz Aug 06, 2014 08:14am
Pakistan needs leaders like Saeeda Warsi. On the other hand we leaders like Nawaz Shareef, Asif Zardari, Benazeer Bhutto, Shaukat Hayat, Pervaiz Musharaf, Ziaul Haq, etc, who have only one quality: STICK WITH THE POSITION AT ANY COST. Only one person in Pakistan left his chair and kicked the post of PM, and he was Chaudhri Mohammad Ali. Now the stature of Saeeda Warsi will be greater than ever. My hats off for her.
Waseem Aug 06, 2014 10:06am
A big salute for her – GOD bless her
راضیہ سید Aug 06, 2014 12:52pm
سعیدہ وارثی کے استعفی کی خبر سے دل میں یہ احساس ضرور جاگزیں ہوا ہے کہ کوئی تو ہے جو ملک سے دور اپنے پیارے پاکستان کی پہچان لئے فلسطینیوں کے لئے سوچ رہی ہیں ، میرے ابو ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ دھن اور دولت بڑے بڑوں کا ایمان خراب کر دیتا ہے لیکن سعیدہ وارثی نے انسانیت کے لئے اپنے عہدے کی بھی ، دولت کی بھی پروا نہیں کی ، کتنے اچھے ہوتے ہیں ناں ایسے انسان جو انسانوں کے لئے جیتے ہیں ، انسانیت کے کام آتے ہیں ، انسانوں کے دکھ پر تڑپ اٹھتے ہیں ، سعیدہ وارثی کا یہ استعفی صرف ان فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا ثبوت ہی نہیں ہے بلکہ ایسے بہت سے خود غرض ، مطلبی ، اقتدار کے بھوکے ، حکمرانوں کے منہ پر اک طمانچہ بھی ہے ۔۔۔۔۔کاش کہ ہمارے حکمرانوں میں بھی اتنی جرات ہو لیکن ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ جب آپ نے کسی سے کچھ لیا ہو ا نہ ہو چاہے وہ ڈالر ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ انسان جس کا کھاتا ہے ناں اس کے نہ چاہتے ہوئے بھی گن گانے پڑتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hussain Khan Aug 06, 2014 01:42pm
پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعیدہ وارثی نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے پالیسوں سے اخلاف کرتے ہوئے دنیا کو بتا دیا کہ برطانوی حکومت نام نہاد انسانی حقوق کی دعویدار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعیدہ وارثی کے استعفیٰ نے ڈیوڈ کیمرون کے منہ پر ایسا چھپڑ مارا کہ تاریخ رقم کر دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔