شاہ رخ کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

اپ ڈیٹ 15 اگست 2014

`
`

شاہ رخ خان اپنے پسندیدہ ہدایت کاروں میں شمار ہونے والی فرح خان کی فلم 'ہیپی نیو ائیر' میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

شاہ رخ اور فرح نے فلم کی دیگر کاسٹ ابھیشک بچن، بومن ایرانی، دپیکا پڈکون، سونو سوڈ، ووین شاہ اور جیکی شروف کے ساتھ منگل ، چودہ اگست کو ایک پرو قار تقریب میں فلم کا باقاعدہ پہلا ٹریلر جاری کیا۔

فلم کی کہانی 'چھ ناکام' لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاہ رخ نے تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ' اگر آپ کوشش نہیں کریں گے تو ناکام رہیں گے۔ آپ کو پیسہ یا آئندہ نسلوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے لئے، اپنی تفریح کے لیے کام کرنا چاہیئے'۔