رگبی میچ، پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست

اپ ڈیٹ 17 اگست 2014
— گرین شرٹس کی ٹیم میں شامل کھلاڑی
— گرین شرٹس کی ٹیم میں شامل کھلاڑی

میلبورن : پاکستان نے ایک دوستانہ امریکن فٹبال میچ (رگبی) میں ہندوستان کو سات کے مقابلے میں 101 پوائنٹس سے عبرتناک شکست دے کر دوستی کپ اپنے نام کرلیا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے گئے دوستی کپ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا جہاں گرین شرٹس کھیل پر چھائے رہے۔

میچ کا آغاز ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے طوفانی انداز میں کیا اور پہلے ہی منٹ میں گول داغ کر پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا جبکہ اس کے تین منٹ بعد یعنی چوتھے منٹ میں دوسرا گول بھی اسکور کردیا۔

اس کے بعد یہ سلسلہ تیزی سے آگے بڑھا اور پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان چوبیس پوائنٹس حاصل کرچکا تھا جبکہ ہندوستان ایک پوائنٹ حاصل کرنے سے بھی محروم رہا۔

دوسرے کوارٹر میں گرین شرٹس نے 37 پوائنٹس حاصل کرکے اپنا مجموعہ 61 تک پہنچا دیا جبکہ ہندوستان ایک پوائنٹ کے ساتھ ہمت ہارتا نظر آیا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے مزید اٹھارہ جبکہ ہندوستان نے ایک گول کیا، جبکہ آخری کوارٹر میں گرین شرٹس نے مزید بائیس گول کرکے اپنا اسکور ایک سو ایک تک پہنچا دیا جبکہ ہندوستان کا فائنل سکور سات رہا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں