آزادی اور انقلاب مارچ

اپ ڈیٹ 19 اگست 2014

اگر چہ نوجوانوں کو کسی بھی ملک میں تبدیلی کا ایجنٹ سمجھا جاتا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ فی الوقت پاکستان میں حکومت مخالف انقلاب اور آزادی کی تحریکیں چلانے والے دونوں افراد ساٹھ برس سے زائد عمر کے حامل ہیں۔

ایک جانب گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کر دیا ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے مطالبات پر مشاورت کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ تصاویر: عرفان حیدر

اسلام آباد کے آبپارہ چوک کے قریب آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے کارکن الگ الگ جگہ پر لیکن چند قدم کے فاصلے پر جمعے کی رات سے جمع ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے مختلف دفاتر متاثر ہوئے اور بند رہے۔ آج نئے ہفتے کے آغاز پر بھی اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور شہر کے داخلی راستوں پر ٹریفک جام ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ وقفے وقفے سے دھرنے میں موجود کارکنوں سے خطاب کر رہے ہیں اور اب انھوں نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی حکومت کو جائز حکومت نہیں مانتے اور نہ ہی پاکستانی قوم نواز شریف کو ملک کا وزیراعظم مانتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دن بعد دھرنا ایک نیا روپ دھار لے گا۔

نواز شریف کے استعفے کے ساتھ ساتھ عمران خان کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں اور اس کی آزادانہ انکوائری کرتے ہوئے ایک نیا الیکشن کمیشن قائم کیا جائے۔

مارچ اور دھرنے میں شامل بزرگ افراد نے یہ ثابت کردیا کہ تبدیلی کا خواب دیکھنے کے لیے صرف جوان خون کی ہی ضرورت نہیں ہوتی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں سٹاک مارکیٹ کو 350 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان مسلم لیگ ن پر گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کر رہے ہیں اور ان کا عزم ہے کہ وہ آزادی مارچ کے ذریعے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرکے ایک حقیقی جمہوریت لے کر آئیں گے۔

انقلاب اور آزادی مارچ کی سیکیورٹی دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے پاس ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کے دستے پنڈال سے باہر تعینات ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شامل بزرگ افراد اپنے قائد سے بھرپور عقیدت کے باوجود بھی نہایت حقیقت پسندی سے اس بات کو جانتے ہیں کہ ان کے دھرنے سے کون سے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں اور کون سے نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ نہ ٹیکس دیں اور نہ ہی بجلی کے بل دیں۔ انھوں نے کاروباری طبقے سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ جی ایس ٹی دیں اور نہ ہی ٹیکس۔

ادھر پاکستان عوامی تحریک نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ ان کا انقلاب مارچ آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ چلے گا۔