نئی دہلی: انڈیا میں پولیس نے مبینہ طور پر ایک فلم کو تیزی سے پاس کرنے کی خاطر رشوت وصول کرنے والے فلم سنسر بورڈ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے سربراہ راکیش کمار کو منگل کے روز ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیش کرنے والے افسران نے گزشتہ ہفتے ایک خفیہ آپریشن میں دو دوسرے ملزمان کو بھی گرفتار کیا جو کمار کے لئے مبینہ طور پر ستر ہزار روپے رشوت مانگ رہے تھے۔

انڈیا میں فلم کو سنسر بورڈ سے پاس کرانے کا عمل سست ہوتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ تین ارب ڈالرز کی بولی وڈ صنعت میں چیزوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے رشوت استعمال ہوتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں