انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرم ناک شکست کے بعد انڈین بورڈ نے ون ڈے سیریز کے لیے ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کو سائڈ لائن کر دیا۔

نئی دہلی: انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-3 کی توہین آمیز شکست کے بعد ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کو آئندہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے سائڈہ لائن کر دیا۔

انڈیا نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر روی شاستری کو فلیچر کے ساتھ کام کرنے کے لیے منتخب کرتے ہوئے باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچز کو ’بریک’دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹی وی مبصر کے طور پر انگلینڈ میں پہلے سے موجود شاستری سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد سکواڈ میں شامل ہو جائیں۔

خیال رہے کہ کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم 25 اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ روزہ میچوں کی سیریز کی تیاریاں کر رہی ہے۔

انڈین بورڈ (بی سی سی آئی)نے منگل کو ایک جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے سابق کپتان روی شاستری کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نگرانی اور رہنمائی کریں۔

بیان کے مطابق: ڈنکن فلیچر ہیڈ کوچ کے طور پر کام کرتے رہیں گے جبکہ شاستری انڈین ٹیم کی مجموعی نگرانی کریں گے۔

بی سی سی آئی نے باؤلنگ کوچ جو ڈیوس اور فیلڈنگ کوچ ٹریور پینی کو ’وقفہ‘ دیتے ہوئے ان کی جبکہ سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں سنجے بانگر اور بھارت ارون کو معاون کوچوں کے طور پر مقرر کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں