گجرنوالہ: پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں زیر حراست پاکستان عوامی تحریک کا کارکن بدھ کو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا.

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق شعیب نامی یہ کارکن 13 اگست کو پاکستان عوامی تحریک کے 'انقلاب' مارچ میں شرکت کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن بعد میں وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

تاہم، بدھ کی صبح گجرنوالہ سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے شعیب کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی کہ وہ جیل میں نظرِ بند تھا اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔

بعد میں شعیب کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق مقتول شعیب کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جیل میں بند کردیا، جہاں پر پراسرار طور پر اس کی موت واقع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

sadia Aug 20, 2014 11:16pm
is ko police ne tasadad kr k mar hai ab police apna bachao krne k liye medical report ko apni marzi se banwa le ge sharm ani chye police in ko b ak din marna hai ALLAH k hazur peash hona kia jwab den ge whan k hukmat ko bachne k liye logon ka nahaq khon kia? ALLAH pak is bhai ki magfrat frmye or jannat ata frmye ameen in k lahwqeen ko sabr-e-jameel ata frmye ameen