وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات کے فیصلے کی تردید کردی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی بیان جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں