کوئٹہ: فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے مری کیمپ اور دالبدین میں ایف سی نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اینٹی ٹینک مائنز، ایم ایم میزائل، مارٹر رائنڈز، ہینڈ گرنیڈز اور ڈیٹو نیٹرز برآمد ہوئے ہیں، جنہیں بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا امکان تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں