سری نگر: اٹھارہ سال قبل متنازعہ کشمیری علاقے سیاچین گلیشیئر میں لاپتہ ہونے والے ہندوستانی فوجی کی لاش بالآخر تلاش کرلی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سپرٹنڈنٹ پولیس سنیل گپتا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستانی فوجی کی لاش سری نگر سے چار سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع لیہہ کے برفانی علاقے سے ملی ہے۔

گپتا کے مطابق مذکورہ اہلکار کی لاش شمالی انڈیا میں رہائش پذیر اُس کے خاندان کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ہندوستانی فوجی کو اس کی جیب میں موجود چند کاغذات کی بناء پر شناخت کیا گیا۔

گپتا نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کی لاش کو نکالنے میں پانچ دن لگے۔

پاکسان اور انڈیا کے مابین سیاچین گلیئشر کی ملکیت کے حوالےسے 1987 میں جنگ ہو چکی ہے، تاہم ہندوستان اور پاکستان نے 2004 میں جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا تھا۔

دونوں ممالک کے تقریباً آٹھ ہزار فوجی دستے بھی اس گلیشیئر پرجان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تاہم 1996 میں انڈین فوجی کی گمشدگی کے وقت دونوں ممالک کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں