عمران خان آر یا پار کے قریب

20 اگست 2014

پاکستان تحریک انصاف کا 'آزادی مارچ' اور پاکستان عوامی تحریک کا 'انقلاب مارچ' پچھلے ہفتے جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچ گیا تھا جو اب اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہوچکا ہے۔ عمران خان اور طاہرالقادری کے مارچ کے شرکاء جب ریڈ زون پہنچے تو عالمی میڈیا کی نظریں پاکستان کے بدلتے سیاسی منظر نامے پر ٹک گئیں۔

عمران خان اور طاہرالقادری کے مارچ کے شرکاء جب اسلام آباد ریڈ زون پہنچے تو عالمی میڈیا کی نظریں پاکستان کے بدلتے سیاسی منظر نامے پر ٹک گئیں — اے ایف پی فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کا 'آزادی مارچ' اور پاکستان عوامی تحریک کا 'انقلاب مارچ' پچھلے ہفتے جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچ گیا تھا جو اب اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہوچکا ہے — اے ایف پی فوٹو

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں مارچ کے شرکاء سے کہا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف آج شام چار بجے تک مستعفی نہ ہوئے تو وہ وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوجائیں گے — اے ایف پی فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جب ملک میں ناانصافی قانون بن جائے تو مزاحمت فرض بن جاتی ہے — اے پی فوٹو

عمران خان اور طاہر القادری کے آزادی اور انقلاب مارچ نے تو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈیرے ڈال لیے، سوشل میڈیا پر بھی عمران اور طاہر القادری کے چرچے ہیں —آئی این پی فوٹو

حکومت ریڈ زون کا انتظام پہلے ہی فوج کے حوالے کر چکی ہے اور وہاں اہم عمارتوں پر رینجرز بھی تعینات ہیں — رائٹرز فوٹو

آزادی اور انقلاب مارچ نے منگل کی شب آبپارہ میں دھرنے کے ابتدائی مقام سے شاہراہِ دستور کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی — اے ایف پی فوٹو

اس دوران راستے میں رکاوٹ کے لیے رکھے گئے کنٹینر ہٹانے کے لیے کرینیں استعمال کی گئیں — اے ایف پی فوٹو

طاہر القادری نے کارکنوں سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کا محاصرہ کرلیں تاکہ وہاں سے کوئی باہر نہ نکل سکے — اے ایف پی فوٹو

طاہر القادری کے حامی اب تک اس لانگ مارچ اور دھرنے کے دوران زیادہ نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیے ہیں — آن لائن فوٹو

پارلیمان کے سامنے پہنچنے کے بعد کارکنوں میں سے جسے جہاں جگہ ملی وہ وہیں ڈھیر ہوگیا — اے ایف پی فوٹو

تحریکِ انصاف کے سربراہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے کے اعلانات کے بعد پی ٹی آئی کے دھرنے کے شرکاء کے جوش میں اضافہ دیکھنے میں آیا — آن لائن فوٹو