اسلام آباد: انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی اصلاحات کی سفارشات تیار کرے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی 3ماہ میں رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی پابند ہوگی،کمیٹی انتخابی اصلاحات سے متعلق سابقہ کمیٹیوں کی سفارشات کی جانچ پڑتال بھی کرے گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمیٹی ضرورت پڑنے پر آئینی ترامیم اور قانون سازی کے مسودے بھی تیار کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس ان کیمرا ہوں گے، کارروائی کو خفیہ رکھا جائے گا۔

اس کمیٹی کو یہ مینڈیٹ بھی حاصل ہے کہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی سفارشات تیار کرے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیٹی پارلیمنٹ کے کسی بھی رکن کو طلب کر سکتی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

noorul bashar Aug 20, 2014 10:46pm
need resign for pm
noorul bashar Aug 20, 2014 10:50pm
we need imran as a leader