واشنگٹن: امریکا نے بدھ کے روز حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنماؤں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے مجموعی طور پر 30 ملین ڈالر کی رقم مختص کردی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک اعلامیے میں کہا کہ ڈپارٹمنٹ نے عزیز حقانی، خلیل الرحمان حقانی، یحییٰ حقانی، عبدالرؤف ذاکر میں سے ہر کسی کی معلومات فراہم کرنے پر پانچ ملین ڈالر کی رقم بطور انعام مختص کردی ہے۔

ڈپارٹمنٹ نے گروپ کے سربراہ سراج الدین حقانی کے انعام کو بھی پانچ ملین ڈالر سے دس ملین ڈالر تک بڑھادیا ہے۔

ڈپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ گروپ القاعدہ اور افغان طالبان کی اتحادی ہے اور خطے کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون بھی کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بنیادی طور پاکستان تنظیم حقانی نیٹ ورک امریکا، نیٹو اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے لیے سب سے خطرناک گروپ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں