ٹوبہ ٹیک سنگھ : تحصیل کمالیہ کے ایک گھر میں گزشتہ روز آتشی مواد دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تھا، جس سے جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب پانچ ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق بدھ کو کمالیہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی محمد ارشد کے گھر میں رکھا بارودی مواد پھٹنے سے اس خاندان کے تین افراد جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے چار سالہ حسنین، تین سالہ عروج فاطمہ اور سات سالہ اسد سگے بہن بھائی تھے۔

جبکہ ان بچوں کی والدہ کلثوم بی بی اور ایک بچے یاسر کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم یہ دونوں ماں بیٹا بھی زخموں کی تاب نہ لا کر جمعرات کو چل بسے۔

اس طرح گزشتہ روز پھٹنے والے آتشی مواد سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد جمعرات کو پانچ ہوگئی ہے۔

ایک ہی خاندان کے پانچوں افراد کی لاشیں جب گھر پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں