دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ کی رات ہواجس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کسی بھی اس اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جس سے ملک میں جموریت ڈی ریل ہو۔

پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ کی رات دبئی میں ہوا، جس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ بلاول بھٹو زردری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کی۔

اجلاس کے دوران پارٹی نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی حمایت کرے گی اور آئین کی بالادستی کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ پارٹی کا یہ اجلاس ان حالات میں ہوا ہے، جب پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور ملک میں ایک سیاسی بحران جاری ہے۔

دونوں ہی جماعتوں کے سربراہان کا اولین مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ملک میں ایک حقیقی جمہوریت قائم کی جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں