کراچی اسٹاک ایکسچینج: مندی کے رجحان میں کمی

21 اگست 2014
فوٹو بشکریہ کراچی اسٹاک ایکسچینج ویب سائٹ—۔
فوٹو بشکریہ کراچی اسٹاک ایکسچینج ویب سائٹ—۔

کراچی: چند روز سے جاری مندی کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29ہزارکی سطح عبور کرگیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 100 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 101 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔

ملک میں جاری سیاسی بحران اور حکومت کو لاحق خطرات کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا تھا، اورگزشتہ کئی روز سے مندی کی صورتحال دیکھی جارہی تھی۔

تاہم آج ہفتے کے چوتھے روز مندی کا یہ تسلسل ٹوٹا ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں قدرے استحکام نظر آرہا ہے، جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں