اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے آج جعمرات کو صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔

سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے صدر کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر اور وزیراعظم نے کسی صورت بھی اقتدار نہ چھوڑنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی حال میں مستعفی نہ ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں وزیراعظم نے صدر سے بعض اہم فیصلوں پر منظوری بھی لے لی ہے۔

امکان ہے کہ اس ملاقات کے بعد وزیراعظم قومی اسمبلی سے خطاب میں قوم کو موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کی جانب سے یہ اشارے بھی ملے ہیں کہ نواز شریف اپنے آج کے خطاب میں کوئی اہم اعلان بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان یہ ملاقات اس صورتحال کے دوران ہوئی ہے جبکہ آج شام حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے جارہا ہے۔

اس کے علاوہ آج ہی حکومت کی جانب سےتحریکِ انصاف کے چھ نکاتی مطالبات پر جواب بھی متوقع ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں