اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے یہ قرار داد ایوان میں پیش کی گئی۔

قرار داد میں آئین اور جمہوریت کی بقاء کے عزم کے ساتھ ساتھ بعض سیاسی قائدین کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

راضیہ سید Aug 21, 2014 02:51pm
قومی اسمبلی میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اس قرارداد کا منظور ہونا اب نا گزیر ہو چکا تھا کیونکہ جب ملک ایسی صورتحال میں ہوتو ممبران پارلیمنٹ کا یکجا ہونا اور وہ بھی ایک نکتہ پر یہ ایک مثبت پیغام ہے ، طاہر القادی اور عمران خان آپ دونوں نے اسلام آباد کے باشندوں کو یرغمال بنا لیا ہے ، راستوں میں رکاوٹیں ، طرح طرح کے مسائل ، اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئ قیمتں لیکن نہیں آپ کو کیوں احساس ہو گا ؟ آپ کے کارکن جو بہت منظم ہیں وہ اسمبلی کے باہر معمر افراد کو زدوکوب کر کے انکی پٹائی کر سکتے ہیں ۔ کیا یہی آپکی تعلیمات ہیں ؟ افسوس اگر آپ ایک اچھے سیاسی لیڈر بننا چاہتے تو قاضی حسین احمد ، بھٹو کی پیروی کرتے اگر مذہبی پیشوا بنتے تو مولانا ےمودودی کو دیکھتے لیکن نہیں دوسروں کو کربلا کا درس دینے والے آپ تو پاپایے روم کے قدموں تل بیٹھ گئے ، اسی طرح عمران آپ کے گلوکار جو کر رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ، میری طرح آپ سب نے بھی ابرار الحق کے قدموں تلے پاکستانی پرچم کی توھین ملاحظہ کر لی ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔