عمران خان کا جھکنے سے انکار

21 اگست 2014

پاکستان میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ عمران خان نے گزشتہ روز وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ حتمی انداز میں کیا تھا اور پی ایم ہاؤس جانے کی بات کی تھی تاہم بدھ کی رات کے خطاب میں انہوں نے وزیراعظم ہاؤس پر یلغار کو نہیں دہرایا اور یہ کہا کہ حکومت سے بات چیت میں ہمارا پہلا نکتہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ ہوگا۔

حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، جبکہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کا بھی جائزہ لینے کے بعد جواب دے گی۔
گزشتہ روز مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں تحریک انصاف نے اپنا چھ نکاتی مطالبات پیش کیے — آن لائن فوٹو
حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، جبکہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کا بھی جائزہ لینے کے بعد جواب دے گی۔ گزشتہ روز مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں تحریک انصاف نے اپنا چھ نکاتی مطالبات پیش کیے — آن لائن فوٹو
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں پھر مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں، ہم معاملات کے پُرامن حل پر یقین رکھتے ہیں — رائٹرز فوٹو

کراچی پریس کلب میں بھی اس حوالے سے احتجاجی مظاہرہ ہوا اور لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اپنے موقف دہرائے — آن لائن فوٹو

مصائب اور مشکلات کے باوجود مظاہرین کا جوش و خروش برقرار ہے — آن لائن فوٹو

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے — آن لائن فوٹو

ملی نغمے اور پارٹی کے قائدین کے خطاب عوام کے خون کو مزید گرما رہے ہیں اور ان کا جوش مزید بڑھ رہا ہے — آن لائن فوٹو

ان مظاہرین کے گذشتہ پڑاؤ کے مقابلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں ان لوگوں کے لیے سونے کا باقاعدہ بندوبست نہیں ہے۔ بیشتر لوگ دھوپ سے بچنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے دکھائی دیے — اے ایف پی فوٹو

کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ہونے والے کئی اجلاس پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جاری طویل احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں — اے پی فوٹو

ملک میں جاری سیاسی بحران اور حکومت کو لاحق خطرات کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا تھا، اورگزشتہ کئی روز سے مندی کی صورتحال دیکھی جارہی تھی۔
تاہم آج ہفتے کے چوتھے روز مندی کا یہ تسلسل ٹوٹا ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں قدرے استحکام نظر آرہا ہے، جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے — پی پی آئی فوٹو
ملک میں جاری سیاسی بحران اور حکومت کو لاحق خطرات کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا تھا، اورگزشتہ کئی روز سے مندی کی صورتحال دیکھی جارہی تھی۔ تاہم آج ہفتے کے چوتھے روز مندی کا یہ تسلسل ٹوٹا ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں قدرے استحکام نظر آرہا ہے، جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے — پی پی آئی فوٹو
وزیراعظم ہاؤس کو جانے والے رستے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور اس کے سامنے پاکستانی فوج کے حفاظتی دستے تعینات ہیں۔ گذشتہ روز ہی وفاقی وزیر داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا — اے پی فوٹو