وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کے خلاف کسی ایکشن کا کوئی ارادہ نہیں۔

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مظاہرین کے خلاف حکومت نے کسی قسم کی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا جسے جواز بنا کر مذاکرات کو معطل کردیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے مارچ میں شریک افراد پر کسی قسم کا دباﺅ ڈالا نہیں جارہا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی بھی گروپ کی جانب سے غیرآئینی اقدامات کو زیرغور نہیں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا" اگر ہم پانی نہیں بھیجتے تو ہم مجرم ہیں مگر جب ہم پانی بھیجتے ہیں تو بھی ہمیں مجرم ہی کہا جاتا ہے"۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں