کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی اور ڈرگ روڈ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

نمائندہ ڈان نیوز سہیل شبیر کے مطابق کورنگی ناصر جمپ کے قریب حضرت نذر شاہ نورانی کے مزار پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث اس درگاہ کے سجادہ نشین 70 سالہ سید ذاکر حسین شاہ، اور متولی یونس اور نواز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے.

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فرقہ وارانہ قتل کی واردات ہے۔

دوسری جانب ڈرگ روڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں آصف اور عاشق نامی دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

ہلاک ہونے والوں کی میتیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے.

— ہلال نجمی کی اضافی رپورٹنگ کے ساتھ

تبصرے (0) بند ہیں