لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن میں شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو ذمے دار قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ 17 جون کو پیش آنے والے اس واقعے میں پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان عوامی تحریک کے 11 کارکنان کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انوسٹی گیشن میں حساس اداروں نے اختلافی نوٹ جمع کرادیا۔

حساس اداروں کی تحقیقات میں شہباز شریف، رانا ثنا اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ واقعے میں تینوں افراد ملوث تھے۔ حساس اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثنا پر ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی۔

حساس اداروں نئی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ایک اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کی سفارش بھی کردی۔

تبصرے (0) بند ہیں