اسلام آباد: موسمی بیماریوں کے باعث 30 کے قریب گھرانے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں جاری دھرنا چھوڑ کر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

یہ اعداد و شمار دھرنے کے شرکاء اور واپس لوٹ رہے گھرانوں نے فراہم کیے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے فلو، تیز بخار اور ہیضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کے لیے دھرنے میں شریک رہنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

تحصیل سلاں والی سے تعلق رکھنے والے پینتیس سالہ ارشد مغل وہ گزشتہ آٹھ سالوں سے عوامی تحریک کے سربراہ کے پیروکار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 'میرا خیال تھا کہ حکومت دو، تین دنوں میں مطالبات تسلیم کرلے گی لیکن یہ دھرنا ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری ہے جس کی وجہ سے میری فیملی بالخصوص بچوں اور خواتین کو پریشانی ہورہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ان کے چار سالہ بیٹے کو تیز بخار ہے اور انہیں پی اے ٹی کے میڈیکل کیمپ میں پیراسٹامول دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ دارالحکومت میں ڈاکٹر کے پاس نہیں جا پارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دھرنے میں شامل رہنا چاہتے ہیں تاہم بیٹے کی بیماری کے باعث انہیں اسے چھوڑنا پڑ رہا ہے۔

اوکاڑہ کی رہائشی 42 سالہ نفیسہ شاہین کا کہنا تھا کہ وہ بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں اور اس وجہ سے اپنے گھر واپس لوٹ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دھرنے میں شامل رہنا چاہتی تھیں تاہم ان کی خراب صحت کی وجہ سے ان کے لیے دو یا تین مزید دن کھلے آسمان کے نیچے گزارنا ممکن نہیں۔

پچاس سالہ رب نواز کا کہنا تھا کہ ان کی نو سالہ بیٹی ہیضے میں مبتلا ہوگئی ہے جس وہ پمز ہسپتال لے گئے تھے تاہم ان کی کنڈیشن میں بہتری نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ کے لیے ان کی بیٹی کا خیال رکھنا بہت مشکل ہے اس لیے وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر واپس جارہے ہیں۔

پی اے ٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان موسمی حالات میں لوگوں کا اس طرح بیمار پڑنا عام بات ہے تاہم یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مطالبات منظور کرکے لوگوں کو ریلیف فراہم کرے۔

پولی کلینک ہسپتال کے ترجمان شاہد حنیف کے مطابق دھرنے کے آغاز سے لیکر اب تک روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد ہسپتال آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جو موسمی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے بھی 1400 اہلکار ہسپتال آچکے ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

راضیہ سید Aug 25, 2014 01:57pm
قادری صاحب سوچا تو اپ نے بھی بہت کچھ ہو گا ، لیکن افسوس لوگ ہی بیمار کر ڈالے اپ کے انتظار نے ، ابھی کل ہی میں اخبار میں ایک کالم پڑھ رہی تھی جس میں یہی لکھا گیا تھا کہ عمران ، قادری دونوں نے اپنے کارکنان کا کوئی خیال نہیں رکھا بلکہ ان کے صبر کا امتحان لیا ہے ، اب اتنی گرمی اور ایک طرف اسلام آباد کے موسم کی بے یقینی ، کبھی بارش ، زیادہ تر دھوپ ، ہجوم ، گندگی ، افراتفری ، کی وجہ سے لوگ اگر بیمار نہٰیں ہوں گے تو کیا ہو گا َ ؟ ملک بھر سے آپ نے کوسنے لے لئے ، عوام کو جی بھر کے تنگ کر لیا ، اور تو اور اب آپ کے لوگ بھی تنگ آکر آپ کو چھوڑ گئے ؟ خود سوچیں ناں قادری صاحب آپ کے لئے اے سی والے کمرے ، لوگوں کے لئے تپتا ہوا آسماں ، اتنا ظلم نہ کریں کہ عرش والا بھی اپنے غضب پر مجبور ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Nizakat Ali Raja Aug 25, 2014 04:05pm
Asslam O Alaikum I hope all is well my request for Imran khan i live in Nigeria and i Love my country.my country name is Islamia Jamuraya Pakistan we are Muslim i don't ask to imran khan that protest is wrong his right but know he is wrong beboz know imran khan have time to accept his right for people not for his PM seat and 2nd plz stop this dance party if imran khan play tawalt e Quran pak i think so just few peoples is remaining.if he do like this one than we also with imran khan but know he just want pm seat.if u ask one question imran khan behafe of me this is right girls dance front of hole world this is not insult of Pakistan any party do this one this is wrong so finish this party people came for enjoyment ask for imran khan plz know stop this party you are finish and 2nd imran khan does not win in KPK its challenge becoz his party is completly finish in KPK Thanks Raja
khalid Aug 25, 2014 07:27pm
people are helpless in every way. No one is for public only for himself.
نواز جان Aug 26, 2014 02:34pm
پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بات کی جائے تو یہ کہنا بے جا نہیں ہو گا کہ . ہمیں ہمارے گناہوں کی سزا مل رہی ہے اور تاریخ اُٹھا کر دیکھ لیں جیسی رائیاں ہو گی ویسے ہی ہمارے حُکمران ہوں گے اور ہر انسان یہ ہی کہتا ہے کہ بس جو میں کر رہا ہوں وہ بہتر ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے سو یہ ہمارے ہی گناہوں کا نتیجہ ہے جو ہم پر گزر رہی ہے ہم عوام ہی ان کو پہلے اقتدار میں لاتی ہے اور پھر ٹانگیں کھینچتے ہیں .کیا یہ جمہوریت کیا قائد اعظم نے پاکستان اس لیے بنایا تھا ؟ ان ساری باتوں کا جواب بس یہ ہے کہ ہم نے خود غلظیاں کی ہیں اور ہمیں اُس کی سزا مل رہی ہے اور ملتی رہے گی.پاکستان میں اُس وقت تک تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک اس ملک کے محنت کش ظبقہ سیاست میں شامل نہ ہو اور رہی بات انقلاب لانے کی تو سن لو انقلاب لانے والو؟ میں آپ سے سوال کرتا ہو کہ مجھے بتائیں کیا آپ نے تاریخ پڑھی ہے کہ کس ممالک میں انقلاب آیا اور انقلاب لانے والے کون تھے انقلاب جب بھی آتا ہے تو اس میں کو علامہ کوئی چاچا کوئی ماما یا کوئے سیاسی پارٹی یا مذہبی پارٹی انقالاب نہیں لا سکتی اور نہ ہی کبھی آے گا جب بھی انقلاب آتا ہے تو محنت کش طبقے کی جدوجہد سے آیا ہے نہ کے دھرنے دینے سے کبھی بھی انقلاب ہنیں آتا ہے اور نہ ہی آئے گا کُج اونج وی راواں اوکھیاں سی کُج گل وچ غماں دے توک وی سی کُج شہر دے لوک وی ظالم سی کُج سانوں مرن دا شوق وی سی
mohammad Atteeque Aug 26, 2014 11:45pm
@راضیہ سید: aap ny bilkul theek kaha, Allah ham sb ko hidayat dn