برف سے نہانے کا چیلنج

25 اگست 2014

فالج نما بیماری ‘لوگیرگ’ یا اے ایل ایس نامی بیماری کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ایک نایاب مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم خاصی دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ اس میں لوگ برف کا ٹھنڈا پانی ڈال کر اپنے اوپر پھینکتے ہیں جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، مائیکرسوفٹ کے ارب پتی بانی بل گیٹس اور فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ ایسی نمایاں عالمی شخصیات اس کا حصہ بن چکی ہیں۔

برطانیہ میں ‘اے ایل ایس’ تنظیم کی اس چندہ مہم کو ‘مکملین کینسر سپورٹ’ اور ‘موٹر نیوران ڈیزیز ایسوی ایشن’ کی حمایت حاصل ہے جن کی ویب سائٹ پر لوگوں سے ‘#آئس بکیٹ چیلنچ’ میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی — رائٹرز فوٹو

عام لوگوں سمیت اہم شخصیات نے اپنے اوپر برف والا پانی پھینک کر تصاویر لی ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم مہم کا حصہ بنے — رائٹرز فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پران دنوں ایک پیچیدہ اعصابی بیماری ‘لوگیرگ’ کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے چندہ جمع کرنے کی ایک مہم زوروں پر ہے — اے ایف پی فوٹو

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے لے کر دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس، برٹنی اسپیٔر، لیڈی گاگا اور ڈیوڈ بیکھم جیسی مشہور شخصیات اب تک اس چیلنج کو قبول کرچکی ہیں — اے پی فوٹو

اس مہم میں لوگ ایک بالٹی میں ٹھنڈا برف کا پانی ڈال کر اپنے اوپر پھینکتے ہیں — اے پی فوٹو

فالج نما اس اعصابی بیماری کے بارے میں آگاہی کی یہ مہم 29 جولائی سے جاری ہے۔ ‘اے ایل ایس فاونڈیشن’ کی اس چندہ مہم کا حصہ بننے والوں کو مہم کے اصول کے مطابق ٹھنڈے یخ پانی کی بالٹی سر پر انڈیلنے کی شرط کو پورا کرنا ہوتا ہے — اے پی فوٹو

اس خیراتی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف شعبوں کی مشہور اور نمایاں شخصیات اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک دوسرے کو برفیلے پانی سے بھری بالٹی سر پر انڈیلنے کا چیلنچ دے کر اس مہم میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں — اے پی فوٹو

بیلجیئم میں اس سال ہونے والے گرانڈ پری میں شریک ہونے والے آسٹریلوی ریس کار ڈرائیور، ڈینیئل رکیآرّو نے بھی ’آئس بکیٹ چیلج‘ جیت لیا — اے ایف پی فوٹو

اے ایل ایس ایک نیورولوجیکل بیماری ہے جو کہ دماغ اور سپائنل کورڈ پر اثر کرتی ہے — رائٹرز فوٹو