پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی سمیت صوبے کے مغربی علاقوں میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے، تاہم ابتدائی طور پر اس کے شدت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں سات اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے کے نتیجے میں کم سے کم 376 افرا ہلاک اور ایک لاکھ کے قریب بے گھر ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں