مکہ: ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو عرب رواں سال اکتوبر میں حج سے 8.5 ارب ڈالرز آمدنی متوقع ہے۔

مکہ چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ تقریباً بیس لاکھ مسلمان مکہ آئیں گے جس کی وجہ سے آمدنی پچھلے سال کی نسبت تین فیصد زیادہ ہو گی۔

سٹڈی میں کہا گیا کہ انیس لاکھ اسی ہزار حاجیوں میں سے تیرہ لاکھ اسی ہزار (ستر فیصد) حاجی بیرون ملک سے آئیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنا والا ایک حاجی حج کے پانچ دنوں میں اوسطاً 17381ریال جبکہ مقامی حاجی 4948 ریال خرچ کرے گا۔ ان اخراجات میں خوارک، رہائش، تحائف اور فون بل شامل ہیں۔

سعودی عرب ہر سال عمرہ کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی میں ماہ رمضان کے دوران تقریباً ساٹھ لاکھ مسلمانوں نے عمرہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

آشیان علی Aug 25, 2014 09:35pm
چلو اس آمدنی کے نتیجے میں عربی شیخ پیرس، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ ، امریکہ، وغیرہ کے بیچ اور کیسینوں آباد کر کے خدا کی خوشنودی حاصل کریں گے .