کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم شدت پسندوں نے آج منگل کے روز ایک صوفی بزرگ کے مزار کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے سے مستونگ بازار میں واقع شیخ تقی کے مزار کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ شدت پسندوں نے دھماکا خیز مواد مزار کے اندر نصب کیا تھا جو صبح زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

تاحال کسی گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Haris Sajjad Aug 26, 2014 11:58am
In aman walon, mohabat walon kay mazar ki hurmat ko paamal na kero :/
Najum Safi Aug 26, 2014 11:24pm
@Haris Sajjad: مستونگ ایک عرصہ سے دھشت گردی کی کاروائیوں کا مرکز بنا ھوا ھے۔ تفتان میں زائرین کا قتل۔ مستونگ میں زائریں کی بسوں کا دھماکوں کی نذر کردینا۔ فائرنگ قتل۔ کوئٹہ کے قتل عام یہ سب کچھ ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ اور شدت پسندی کی بڑھتی ھوئی روش کا اشارہ دے رھی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارےکوئی موثر اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔ اس قوم کی محرومیان اس کو کہاں لے جائیگی؟