بولی وڈ سے پاکستانی اداکاروں کا رشتہ

ہندوستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور دنیا بھر میں اس کی فلمی صنعت المعروف بالی وڈ کی دھوم ہے، جہاں اب نئے پاکستانی اداکار تیزی سے ابھر کر سامنے آرہے ہیں، جن میں فواد خان، عمران عباس اور عمائمہ ملک قابل ذکر ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پہلی بار نہیں پاکستانی اداکار وہاں کام کرنے کے لیے پہنچے ہو۔

درحقیقت اسی کی دہائی کے بعد سے وہاں متعدد پاکستانی فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جن میں کچھ تو کامیاب رہے مگر بیشتر ناکامی کے بعد واپس لالی وڈ لوٹ آئے، ایسے ہی اداکاروں کی فہرست پیش خدمت ہے جو یقیناً آپ کی دلچسپی کا باعث بنے گی۔

ندیم بلا شبہ پاکستان کے اردو سینما کے سپر اسٹار ہیں، انہوں نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان میں راج کیا، ضیاء دور میں پاک انڈیا تعلقات میں گرم جوشی آنے کے بعد ندیم پہلے پاکستانی سپر اسٹار بنے جنھوں نے ایک بولی وڈ فلم میں کام کیا، وہ 1986 میں ایک فلم دور دیش میں منفی کردار میں جلوہ گر ہوئے جس میں راج ببر ہیرو تھے، اب تک وہ ندیم کی واحد بولی وڈ فلم ہے — آن لائن فوٹو

سلمیٰ آغا درحقیقت برطانیہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکار ہیں، ان کے والد آغا تاجر اور والدہ زرین آغا پچاس کی دہائی میں انڈین فلموں میں کام کرچکی تھیں، سلمیٰ لندن میں پلی بڑھی اور انہیں بولی وڈ سپر ہٹ فلم ‘نکاح’ سے شہرت ملی جو 1981 میں ریلیز ہوئی جبکہ گلوکاری کرکے بھی شہرت سمیٹی خاص طور پر نکاح کیلئے انہیں بہترین گلوکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 80 کی دہائی میں ہندوستانی فلموں میں نظر آتی رہیں، جس کے بعد وہ پاکستان آگئیں  اور یہیں کام کیا — اے ایف پی فوٹو

جاوید شیخ لولی وڈ کے سنیئر اداکار ہیں، جنھوں نے بولی وڈ ڈیبیو کافی تاخیر سے کیا، وہ کئی فلموں جیسے 2007 میں اوم شانتی اوم اور 2008 میں جنت وغیرہ میں معاون اداکار کی حیثیت سے نظر آئے — بشکریہ وکی پیڈیا

پاکستانی فلمی صنعت کا یہ معروف جوڑا 1989 میں ایک بولی وڈ فلم کلرک میں اکھٹے جلوہ گر ہوا، محمد علی کی اس فلم کی ہدایات منوج کمار نے دیں جو کہ ان کے دوست بھی تھے، اس فلم میں بولی وڈ کے بڑے نام جیسے منوج کمار، ریکھا اور اشوک کمار وغیرہ بھی شامل تھے مگر اس کی ریلیز پر سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ محمد علی اور زیبا کا کردار نہ ہونے کے برابر تھا اور ان کی صلاحیت کو درحقیقت ضائع کیا گیا تھا — آن لائن فوٹو

طلعت حسین انتہائی باصلاحیت اداکار ہیں اور پی ٹی وی پر سپر اسٹار سمجھے جاتے ہیں، انہوں نے بھی ایک انڈین فلم میں معاون کردار ادا کیا، وہ فلم سوتن کی بیٹی جو 1989 میں ریلیز ہوئی فلم میں وہ ایک وکیل کی حیثیت سے نظر آئے، یہ فلم بھی زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوسکی — سکرین شاٹ

پرکشش زیبا بختیار پاکستان کے ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے والد یحییٰ بختیار معروف وکیل اور اٹارنی جنرل آف پاکستان رہ چکے ہیں، جبکہ وہ قصوری قتل کیس میں ذوالفقار علی بھٹو کے وکیل بھی تھے، زیبا کو غیر ملکی شہریت بھی حاصل ہے اور وہ سب سے پہلے پاکستان میں ایک لانگ پلے انارکلی میں سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہیں 1991 میں رشی کپور کے مدمقابل بولی وڈ فلم حنا میں کام کرنے کا موقع ملا، جس کے پروڈیوسر لیجنڈری بولی وڈ اداکار راج کپور تھے، تاہم مزید فلمیں زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوسکیں — اے ایف پی فوٹو

اپنے دور کے یہ اسٹائلش اوپنر کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کے بعد بولی وڈ نگری کا حصہ ہندوستانی اداکار رینا رائے سے شادی کے بعد بنے، انہوں نے متعدد فلموں میں کام بھی کیا، 1989 میں فلم بٹوارہ ان کی پہلی فلم تھی، تاہم رینا رائے سے علیحدگی کے بعد محسن خان پاکستان واپس آگئے اور یہاں بھی کچھ لولی وڈ فلموں میں کام کیا — سکرین شاٹ

صومی علی بنیادی طور پر پاکستانی نژاد امریکی شہری تھیں، ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہوگئیں، انہوں نے نوے کی دہائی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام بھی کیا تاہم انہیں زیادہ شہرت اس زمانے میں سلمان خان سے افیئر کے باعث ملی — فائل فوٹو

سلمان شاہد اپنی بے مثال اداکاری کی بناء پر جانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بولی وڈ میں بھی کام کا موقع ملا، 2006 میں کابل ایکسپریس ان کی پہلی انڈین فلم تھی جس کے بعد وہ عشقیہ اور ڈیڑھ عشقیہ میں بھی نظر آئے — فائل فوٹو

انیتا ایوب پہلی اداکار تھیں جنھوں نے پاکستانی پاسپورٹ پر بولی وڈ فلموں میں کام کیا، اس سے پہلے سلمیٰ آغا اور زیبا بختیار نے غیر ملکی شہریت (امریکہ و برطانیہ) پر ہندوستان میں جگہ بنائی تھی، انیتا ایوب سب سے پہلے 1993 میں دیو آنند کے مدمقابل پیار کا ترانہ میں نظر آئیں جو کہ فلاپ ثابت ہوئی تاہم انہیں دیو آنند کی ہی اگلی فلم کے لیے کاسٹ بھی کرلیا گیا تاہم وہ بھی ناکام ثابت ہوئی اور اس طرح انیتا کا بولی وڈ کرئیر اختتام پذیر ہوگیا — بشکریہ وکی پیڈیا

ہمایوں سعید پاکستانی ٹی وی کے سپر اسٹار ہیں اور انہوں نے 2009 میں ایک بولی وڈ فلم جشن میں ولن کا کردار ادا کیا، وہ فلم زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور پاکستان میں بھی اس پر زیادہ تبصرے دیکھنے میں نہیں آئے — اے ایف پی فوٹو

اداکار میرا نے 2005 میں بولی وڈ فلم نظر میں کام کیا جو باکس آفس پر فلاپ رہی، جس کے بعد بھی وہ کچھ فلموں میں نظر آئیں مگر وہاں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں — اے پی فوٹو

میکال نے ماڈل کی حیثیت سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور وہ بولی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، 2007 میں فلم سائٹ سے ان کا بولی وڈ ڈیبیو ہوا، جس کے بعد یو آر میری جان میں بھی نظر آئے، تاہم یہ فلمیں کامیاب ثابت نہ ہوسکیں — فائل فوٹو

مہر حسن امریکی نژاد پاکستانی ہیں، انہوں نے کئی فلموں میں کلاسیکل رقاصہ کی حیثیت سے بھی کام کیا، انہوں نے مختلف زبانوں کی انڈین فلموں میں کام کیا، جیسے 2002 میں ریلیز ہونے والی دیوالی، تاہم ناکامی کے بعد وہ واپس لوٹ گئیں — رائٹرز فوٹو

علی ظفر بولی وڈ کا معروف چہرہ بن چکے ہیں، ان کی پہلی فلم تیرے بن لادن 2010 میں ریلیز ہوئی اور اب وہاں کافی مصروف ہیں بلکہ سپر اسٹار بننے کے قریب پہنچ چکے ہیں — اے ایف پی فوٹو

ثناء بھی لولی وڈ کا معروف چہرہ ہیں، انہوں نے بھی کچھ انڈین فلموں میں کام کیا، 2007 میں قافلہ ان کی پہلی بولی وڈ فلم تھی جبکہ انہوں نے کچھ انڈین پنجابی فلموں میں بھی کام کیا، تاہم میرا کی طرح پاکستان میں ثناء پر زیادہ تنقید نہیں ہوئی کیونکہ ان کی فلمیں کسی کی توجہ حاصل ہی نہیں کرسکی — آن لائن فوٹو

متھیرا تنازعات کی بناء پر زیادہ جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک انڈین پنجابی فلم ینگ ملنگ میں آئٹم نمبر کیا تھا، جبکہ گزشتہ سال انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مزید بولی وڈ فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں — رائٹرز فوٹو

معروف اداکار معمر رانا نے 2004 میں بولی وڈ فلم دوبارہ میں کام کیا، جس کے بعد انہیں کچھ اور انڈین فلموں میں بھی جلوہ گر ہونے کا موقع ملا تاہم ان کی فلمیں کسی کی توجہ کا باعث ہی نہیں بن سکیں — فائل فوٹو

وینا ملک اپنی اداکاری کی بجائے تنازعات کی بناء پر زیادہ جانی جاتی ہیں، وہ بھی کئی بولی وڈ فلموں میں نظر آئیں، وہ سب سے پہلے پنجابی انڈین فلم پنڈ دی کڑی میں نظر آئیں، جس کے بعد انہوں نے کئی بولی وڈ فلمیں بھی کیں — فائل فوٹو

باصلاحیت میشا شفیع گلوکار، اداکار اور ماڈل ہیں، وہ لولی وڈ میں سپرہٹ فلم وار میں منفی کردار میں نظر آئیں، تاہم انہوں نے کئی بولی وڈ فلموں میں بھی معاون کردار ادا کیا، جن میں بھاگ ملکھا بھاگ قابل ذکر ہیں — فائل فوٹو

ٹی وی سے شہرت حاصل کر کے مونا لیزا نے 2010 میں فلم کجرا رے سے بولی وڈ کرئیر کا آغاز کیا، یہ فلم زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوئی جس کے بعد انہوں نے سارہ لورین کے نام سے کچھ بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا جس میں بے باک اداکاری پر انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا — اے ایف پی فوٹو

ساشا سلمیٰ آغا کی بیٹی ہیں جنھوں نے گزشتہ سال بولی وڈ فلم اورنگزیب کے ذریعے بولی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا — اے ایف پی فوٹو

فواد افضل خان پاکستانی چینلز کے سپر اسٹار ہیں تاہم اب وہ آئندہ ماہ فلم خوبصورت کے ذریعے ہندوستانی شائقین کا دل جیتنے کی بھی کوشش کریں گے، اس فلم کا پاکستان میں بھی کافی بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے — فائل فوٹو

حمیمہ ملک 2011 کی لولی وڈ فلم بول میں اپنے جاندار کردار سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، ان کا بولی وڈ ڈیبیو جلد راجہ نٹور لال کی شکل میں ہونے والا ہے، اگرچہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی تاہم بولڈ اداکاری کی اطلاعات پر حمیمہ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے — آن لائن فوٹو

عمران عباس کے کریڈٹ میں کئی سپرہٹ ڈرامے ہیں، ان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم کریچر تھری ڈی آئندہ ماہ ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ بپاشا باسو کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں اور اس پر میڈیا میں ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے — بشکریہ وکی پیڈیا