ٹینس کی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اسٹارز

26 اگست 2014

ٹینس کی دنیا کا ذکر ہو تو اکثر افراد کے ذہن میں سب سے پہلے جس کھلاڑی کا نام آئے گا وہ یقیناً روجر فیڈرر ہی ہوں گے اگرچہ یہ سوئس اسٹار رواں برس ابھی تک کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکے تاہم وہ دولت کمانے کے معاملے میں باقی تمام کھلاڑیوں کو ضرور شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق راجر فیڈرر ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے ٹینس کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر ٹینس کی دنیا میں آمدنی کے لحاظ سب سے زیادہ کمانے والوں میں 5 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرر نے جولائی 2013ء سے جون 2014ءکے عرصے میں 56.2 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے رہے، جس میں وہ ٹورنامنٹس کے ذریعے سولہ ملین جبکہ اشتہارات اور معاہدوں کے ذریعے 40 ملین ڈالرز سے زائد کمانے میں کامیاب رہے— اے ایف پی فوٹو

اسپین کے رافیل نڈال جنھوں نے جون میں ریکارڈ 9 واں فرنچ اوپن اپنے نام کیا تھا، 44.5 ملین ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے، جن میں سے 30 ملین ڈالرز اسپانسرز کے ذریعے ان کے اکاﺅنٹ کا حصہ بنے— اے ایف پی فوٹو

عالمی نمبرون سربیا کے نوواک جوکووچ 33.1 ملین ڈالرز کما کر تیسرے نمبر پر رہے جس میں 12.1 ملین ٹورنامنٹس کی کامیابی سے ان کے حصے میں آئے— اے پی فوٹو

روسی ساحرہ ماریہ شراپوا 24.4 ملین ڈالرز کے ساتھ مجموعی طور پر چوتھے جبکہ خواتین میں سب سے اوپر رہی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 24 میں سے 22 ملین ڈالرز انھوں نے اشتہاری معاہدوں وغیرہ سے کمائے— اے ایف پی فوٹو

چین کی لی نا جنھوں نے رواں برس جنوری میں اپنے کیرئیر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ا?سٹریلین اوپن کی شکل میں جیتا، 23.6 ملین ڈالرز کے ساتھ 5ویں نمبر پر رہیں— اے ایف پی فوٹو

خواتین کی ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز اس ریس میں 22 ملین ڈالرز کما کر چھٹے نمبر پر کھڑی ہیں، ان کی آمدنی میں سے 50 فیصد وہ ٹورنامنٹس جیتنے کی شکل میں حاصل کرسکیں— اے ایف پی فوٹو

برطانیہ کے اینڈی مرے 7 ویں پوزیشن پر کھڑے ہیں جس کو وہ 19.1 ملین ڈالرز کما کر حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے— اے ایف پی فوٹو

وکٹوریہ آذرینکا 11.1 ملین ڈالرز کما کر 8 ویں نمبر پر موجود ہے— اے ایف پی فوٹو

اسی طرح جاپان کے کی نشکوری 11 ملین ڈالرز کے ساتھ 9 ویں — اے ایف پی فوٹو

جبکہ کیرولین ووزنائیکی 10.8 ملین ڈالرز سمیٹ کر 10 ویں امیر ترین کھلاڑی قرار پائی ہیں— اے ایف پی فوٹو