کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کراچی پہنچے ہیں، جہاں پر انہیں پیشہ وارانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ڈان نیوز نے ترجمان آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں کور کمانڈرز ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

آرمی چیف کی کراچی آمد پر شاہراہِ فیصل کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھے گئے، جہاں رینجرز کے علاوہ فوج اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف ایسے وقت کراچی کا دورہ کررہے ہیں جب گزشتہ 14 روز سے پاکستان تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے مطالبات کو منوانے کے لیے دھرنا دیا جارہا ہے۔

اس سے قبل کل آرمی چیف کی وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ تمام معاملات کو حل ملکی مفاد تحت حل کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں