سو روپے ٹکٹ کی آفر، ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کریش

اپ ڈیٹ 27 اگست 2014
۔ —. فائل فوٹو اوپن سورس میڈیا
۔ —. فائل فوٹو اوپن سورس میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا نے ہوابازی کے قومی دن کے موقع پر محدود مدت کے لیے 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ایئرانڈیا کی ویب سائٹ بے انتہا رش کی وجہ سے کریش ہوگئی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ رعایتی ٹکٹ 27 اگست سے 31 اگست تک صرف ویب سائٹ کے ذریعے ستائیس اگست سے تیس ستمبر کے دوران سفر کے لیے ہی فروخت کیے جانے تھے۔

لیکن لوگوں کی بڑی تعداد نے جب اس ویب سائٹ پر سرفنگ شروع کی تو یہ سائٹ کریش ہوگئی۔

یاد رہے کہ 27 اگست 2007ء کے دن ایئر انڈیا کو سابق انڈین ایئرلائنز کے ساتھ ضم کرکے ’ایئر انڈیا‘ کے نام سے ایک ایئرلائن بنادیا گیا تھا۔

اس موقع پر ہندوستانی پرچم کی حامل فضائی کمپنی نے ’ایئر انڈیا آفر‘ کے عنوان سے ایک اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت تمام ٹیکسز کے علاوہ 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔

لیکن اس اسکیم کے پہلے ہی دن آنے والے غیرمعمولی ٹریفک کی وجہ سے ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کرش ہوگئی۔

جب کوئی صارف اس ویب سائٹ پر جاتا ہے تو اس کو Error میسیج ملتا ہے، جب کوئی لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بتایا جاتا ہے کہ ’’پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ جس پیج پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ کہیں بھی موجود نہیں ہے یا ہوسکتا ہے کہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے۔‘‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں