اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے بھجوائے گئے ہتک عزت نوٹس پر جمع کرائے گئے جواب کو واپس لے لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہتک عزت کے دعویٰ کا جواب عمران خان کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔

عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مزید پیروی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ حامد خان کے افتخار محمد چوہدری سے انتہائی قریبی تعلقات تھے اور وہ چاہتے تھے کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔


مزید پڑھیں:عمران ،افتخار چوہدری کے خلاف اپنے الزامات پر قائم


پیر کو اسلام آباد میں جاری دھرنے سے خطاب کے بعد عمران خان نے ٹوئٹر پر ان خبروں کی تردید کر دی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ افتخار چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کے نوٹس کے جواب میں عمران نے انہیں سراہا۔

پی ٹی آئی کے بانی کارکن عمران اسمعیل کا کہنا تھا کہ میڈیا میں گردش کرنے والا ہتک عزت کے نوٹس کا جوابی خط عمران خان کے وکلا نے بغیر کسی مشاورت کے لکھا ۔

تاہم ، عمران خان کے وکیل حامد خان نے ڈان کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بارہ اگست کو سابق چیف جسٹس کو بھیجوائے گئے خط کو تحریر کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ سے مشاورت کی گئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں