حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع

28 اگست 2014

حج مسلمانوں کا پانچواں اہم ترین رکن ہے جس کی سعادت ہر سال لاکھوں مسلمان حاصل کرتے ہیں۔ قومی ایئر لائن کے ذریعے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی شروع ہوگئی ہے اس سلسلے میں کراچی اور لاہور سے سینکڑہوں فرزندان اسلام جدہ کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ گزشتہ روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے بھی 275 عازمین حج روانہ ہوئے، رواں سال 26,300 حج درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے صرف 7007 ہی منظور ہوسکیں۔

حالیہ حج سیزن کے دوران سعودی عرب کو اکتوبر میں حج سے 8.5 ارب ڈالرز آمدنی متوقع ہے — اے ایف پی فوٹو

رواں برس سرکاری کوٹے کے تحت 54 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ پی آئی اےکی کُل112خصوصی حج پروازوں چلائی جائیں گی — اے ایف پی فوٹو

دوسری جانب دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر  حج کے لئے جانے والوں کے ساتھ صرف ایک فرد کو  ایئر پورٹ میں اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے — اے ایف پی فوٹو

ہر سال بیس لاکھ سے زائد افراد حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کے شہر مکہ کا رخ کرتے ہیں — اے ایف پی فوٹو

مکہ کے قریب واقع عرفات کی چوٹی پر عرفات کے دن لاکھوں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں — اے پی فوٹو

سعودی عرب ہر سال حج کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کی میزبانی کرتا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی میں ماہ رمضان کے دوران تقریباً ساٹھ لاکھ مسلمانوں نے عمرہ کیا — اے پی فوٹو

حج کی سعادت کے لیے جانے والے رشتہ داروں کو الوداع کہتا اس بچے کا خوصورت انداز  — اے ایف پی فوٹو

ایک رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ انیس لاکھ اسی ہزار حاجیوں میں سے (ستر فیصد) تیرہ لاکھ اسی ہزار حاجی بیرون ملک سے آئیں گے — اے ایف پی فوٹو

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والا ایک حاجی حج کے پانچ دنوں میں اوسطاً 17381 ریال جبکہ مقامی حاجی 4948 ریال خرچ کرے گا۔ ان اخراجات میں خوارک، رہائش، تحائف اور فون بل شامل ہیں — اے ایف پی فوٹو

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عازمین کے قیام کی مدت 40 دن ہی ہوگی،اس سال بھی عازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے — اے ایف پی فوٹو