اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی صورتحال میں معاملہ سلجھانے کے لیے فوج سے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں نواز شریف نے معاملہ سلجھانے کے لیے فوج سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

نواز شریف کی جانب سے گفتگو میں کہا گیا کہ فوج بحران حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران 24 سے 48 گھنٹے میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل خفیہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے، ان مذاکرات کی بحالی میں پہلی بار غیر سیاسی عناصر کی شمولیت ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق معاہدے کی صورت میں غیر سیاسی قوت ضامن کا کردار ادا کرے گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے تین دن میں دوسری اہم ملاقات کی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق آج ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف نے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی، جس میں مذاکرات کا عمل بحال رکھنے کے لیے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ہونے والی بات چیت پر آرمی چیف کو اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غیر سیاسی رہنماؤں کے ذریعے اسلام آباد میں دھرنے دینے والے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mohsin khan Aug 28, 2014 10:07pm
Humko na Nawaz ki na Imran ki Humko to Pyare watan ki Salamti chahye