نظام ختم ہوا تو بڑی تباہی ہوگی،وفاقی وزیر دفاع

28 اگست 2014
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ۔۔۔ فائل ۔۔۔ فوٹو
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ۔۔۔ فائل ۔۔۔ فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نظام ختم ہوا تو بڑی تباہی کی طرف جائیں گے، سیاستدان دانشمندی کامظاہرہ کریں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، حکومت، فوج اور عدلیہ میں ہم آہنگی ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر نظام لپیٹا گیا تو اکائیوں کو ساتھ رہنے کا جواز نہیں رہتا، آئین نے پاکستان کو متحدہ رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ماڈل ٹائون میں ہونے والے واقعات سے لوگوں کو دھچکا لگا البتہ حکومت نے فیصلے کرنے میں تاخیر کی جس سے نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت میں استعفی نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ سرکاری عمارات پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ عمران خان کے 5مطالبات منظورکر لیے، دو روز میں صورت حال معمول پر آ جائے گی، معاملے کا حل نکالنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں