لاہور: لاہور کی شہری انتظامیہ (سی ڈی جی ایل) کی نگرانی کرنے والی ایک ٹیم گزشتہ روز جمعرات کو اقبال ٹاؤن کے علاقے نیلم بلاک ( یونین کونسل 108) میں اس وقت پہنچی جب بہت سے والدین نے اپنی بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کررہے تھے۔

ہزاروں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے تین روزہ پولیو مہم میں شامل فیلڈ ٹیم نے ضلعی رابطہ افسر محمد عثمان کی قیادت میں اس نگران ٹیم کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

نگران ٹیم نے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں آمادہ کرنے کی کوشش کی، لیکن والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

ایک سرکاری اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ ضلعی انتظامی کی اس ٹیم نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ باقی والدین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے بچوں کا چیک اپ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یو سی 38 میں پیش آنے والی ایسی ہی صورتحال کے بارے میں ٹیم کو آگاہ کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ ٹیم نے اس علاقے کا بھی دورہ کیا اور حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ پولیو ویکسین کی فراہمی کو مکمل طور یقینی بنائیں۔

ایک ترجمان نے کہا کہ پولیو کی فلیڈ ٹیم ایسے تمام بچوں کو دو دن کے اندر اندر ویکسین فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تین روزہ مہم کے دوران لاہور میں پندرہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں