راولپنڈی: پاکستان افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات میں یہ گزارش کی تھی کہ وہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے بطور معاون اپنا کردار ادا کریں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں آج اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو ملاقات کی درخواست تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے سربراہان نے خود کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ آرمی چیف نے انہیں فون کرکے اجازت طلب کی کہ عمران خان اور طاہرالقادری ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جس پر حکومت نے انہیں اجازت دی۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز پی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران حکومت نے آرمی چیف سے موجودہ صورتحال کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Naeem Aug 29, 2014 08:35pm
Very bad allaha give us hadiit