کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کوہلو میں تمبو روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں دو سگے بھائی خیر محمد اور میر محمد ہلاک ہوگئے۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نجی کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ دو کلینر زخمی ہوگئے، اس واقعہ کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاجاً کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ کو بند کردیا۔

تیسرا واقعہ قلعہ عبداللہ میں پیش آیا جہاں کلی ابراھیم زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں