۔’’ضرب عضب‘‘: 32 دہشت گرد ہلاک، 3ٹھکانے تباہ

30 اگست 2014
بارودی مواد سے بھری ہوئی 23 گاڑیاں اور اسلحے کے 4 ذخائر بھی تباہ ... فائل فوٹو
بارودی مواد سے بھری ہوئی 23 گاڑیاں اور اسلحے کے 4 ذخائر بھی تباہ ... فائل فوٹو

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج نے 32 مشتبہ دہشت گرد ہلاک کر دیا ہے۔

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے بنگی دار میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ میں عسکریت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بارودی مواد سے بھری ہوئی 23 گاڑیاں اور اسلحے کے 4 ذخائر بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں ذرائع ابلاغ کو رسائی حاصل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن 15 جون کو شروع کیا تھا اس سے قبل کراچی ائر پورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جبکہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) درمیان مذاکرات بھی ناکام ہوگئے تھے۔

شمالی وزیر ستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے پر عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، اس علاقے میں آپریشن شروع کیے جانے سے 10 لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے، ان آئی ڈی پیز کے لیے بنوں میں کیمپ بنائے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں