وزیراعظم سے استعفیٰ لیے بغیر نہیں جائیں گے، عمران خان

اپ ڈیٹ 31 اگست 2014
وزیر اعظم ہاؤس مین فوج اہلکار مستعد کھڑا ہے ۔۔۔ فوٹو  ۔۔ اے پی
وزیر اعظم ہاؤس مین فوج اہلکار مستعد کھڑا ہے ۔۔۔ فوٹو ۔۔ اے پی

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے وزیر اعظم ہاوس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں جماعتوں سے گزشتہ دنوں میں کئی بار حکومت کے مذاکرات ہوئے ان مذاکرات میں حکومت نے دونوں جماعتوں کے متعدد مطالبات تسلیم کیے مگر وزیر اعظم نواز شریف کے استعفی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا جس کے بعد پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے دھرنا منتقل کرے کا اعلان کیا۔

پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ ربڑ کی گولیاں بھی فائ کی گئیں، اس کے علاوہ لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے جواب میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے پولیس پر پتھرائو کیا جس سے کارکنوں اور پولیس کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


اس حوالے سے مزید درج ذیل ہیں



پولیس کی جانب سے میڈیا پر تشدد


ڈان نیوز کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی کوریج نہ کی جائے۔

ڈان نیوز کے نمائندے یاسر ملک کے مطابق آئی اسلام آباد نے میڈیا کو کوریج کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


پاکستان کیلیے افسوسناک اور شرمناک دن، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر مسئلے کا حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلیے یہ افسوسناک اور شرمناک دن ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کیا کہ زخمی کارکن اور اہلکاروں کوخون عطیہ کیا جائے۔


مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار پر تشدد



آخری وقت تک نواز شریف کا مقابلہ کریں گے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آخری وقت تک وزیراعظم نواز شریف کا مقابلہ کیا جائے گا جبکہ حکمرانوں کا نام ای سی ایل میں ڈلوائیں گے۔

اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو جمہوریت کی نہیں کرسی کی فکر ہے اور یہ سب کچھ کرسی بچانے کیلئے ہی کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پر مقدمہ درج کرائیں گے جبکہ 'شہیدوں' کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔

پی ٹی آئی سربراہ کے مطابق سارےپاکستانی یہاں پہنچیں جبکہ پولیس کے کپڑوں میں گلوبٹ موجود ہیں جب کا مقابلہ کریں گے۔


تحریک انصاف، عوامی تحریک نے انقلاب کیلئے ہاتھ ملا لیے، پرویز خٹک


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی انقلاب کے لیے حکمت عملی مشترکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم بھی انقلابی ہوگئے ہیں جبکہ چور، ڈاکوؤں کی وجہ سے فوج اور پولیس بھی بدنام ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن چوری کیا گیا، جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ضرور جائیں گے۔


پولیس شیلنگ سے پانی کے گڑھےمیں گرنے سے تحریک انصاف کا کارکن ہلاک


اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ جاری ہے جس کے باعث ایک پینتالیس سالہ شخص پانی کے گڑھے میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن نوید رزاق پولیس کی شیلنگ سے بچنے کی کوشش کررہے تھے کہ ریڈ زون میں ایک نالے میں گر گئے۔

انہیں ہپستال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے جاری ان جھڑپوں کے دوران اب تک کی یہ پہلی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ گڑھا اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے لیے بنایا گیا تھا۔


مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں صبح بھی جاری


لاٹھیوں اور ہتھروں سے لیس پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کاکنان آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیکورٹی فورسز کیا جانب مظاہرین کو روکنے کے لیے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔


الطاف حسین اور اسحاق ڈار کا ٹیلی فون پر رابطہ


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے الطاف حسین کو اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق آگاہ کیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر فائرنگ، شیلنگ اور تشدد غیر نامناسب اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

متحدہ کے قائد کے مطابق وزیراعظم معاملات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں اور جائزمطالبات پر توجہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہوشمندی سے کام لے اور عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کرے۔


ربر کے بجائے حقیقی گولیاں استعمال کی گئیں، فیصل رضا عابدی کا الزام


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ انتظامیہ زخمیوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کررہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربر کے بجائے حقیقی گولیاں استعمال کی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا۔


آج کا دن فیصلہ کن ہے، تمام پاکستانی یہاں پہنچیں، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن فیصلہ کن ہے، تمام پاکستانی اسلام آباد پہنچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفاکیت سے پرامن مظاہروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں پتہ تھا کہ پولیس مظاہرین کے ساتھ ایسا سلوک کرے گی۔


پی ٹی آئی کارکن پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہوئے، عارف علوی کی وضاحت


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی کارکن پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہوا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو جان سے مار دے لیکن واپس نہیں جائیں گے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ جیسے ہی عمران خان کنٹینر کے اوپر آتے ہیں، پولیس شیلنگ تیز کردیتی ہے۔


وزیراعظم نے بھرپور صبر کا مظاہرہ کیا، مریم نواز کا ٹوئٹ


مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ دھرنےمیں شریک خواتین اور بچے محفوظ ہیں جبکہ مسلح مظاہرین سے نمٹنا آسان کام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہتر طریقے سے صورتحال پر قابو پایا جبکہ وزیراعظم نے بھرپور صبر کا مظاہرہ کیا۔


اسلام آباد جھڑپیں: فائرنگ اور شیلنگ دوبارہ شروع


پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف شدید شیلنگ اور فائرنگ کا آغار کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کارکنوں سے کیبینیٹ گیٹ سے سیکریٹریٹ کی جانب مارچ شروع کردیا ہے۔


عاصمہ جہانگیر کی مظاہرین پر تنقید


ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے مظاہرین اور ان کے رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا 'وہ (پی ٹی آئی) یا تو بہادر ہیں یا بے وقوف ہیں ۔۔۔ یہ لوگ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟'

انہوں نے کہا 'افضل خان زیرو پلس زیرو پلس زیرو ہیں۔'


نواز شریف اور چوہدری نثار کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ملک سے جانے نہیں دیا جائے گا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈلوایا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں مجرموں کے استعفے کے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر کسی نے حملہ کیا تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پولیس کی شیلنگ کی وجہ سے تقریر نہیں کر پارہے۔


پولیس نے گولی نہیں چلائی، آئی جی اسلام آباد خالدخٹک


آئی جی اسلام آباد خالد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں جبکہ پولیس کی جانب سے گولیوں کا استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے منصوبہ بندی سے کچھ نہیں کیا جبکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سےکارروائی پرمجبور ہوئے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مظاہرین اگر آگے آگئے ہیں تو ہمارے پاس بھی پلان ہے۔

خالدخٹک کے مطابق سیکیورٹی کی صورت حال کوبہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ مظاہرین بڑے بڑے ہتھوڑے اور کلہاڑیاں لیے ہوئے تھے۔


ریاستی بربریت کی انتہاکردی گئی، اسد عمر


پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے کسی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور ریاستی بربریت کی انتہاکردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو خصوصی ہدایات دےکر بھیجا گیا تھا جبکہ ہم جیسے منتخب نمائندوں کو بھی نہیں بخشا۔

انہوں نے کہا کہ تمام کاکنان کو سرکاری عمارات میں نہ گھسنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسائےاور شیشے توڑدیے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ شام تک حکومت سے مذاکرات چل رہے تھے اور کل جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔


پچیس پولیس اہلکار زخمی


اسلام آباد میں جاری جھڑپ میں اب تک 25 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مجلس وحدت المسلمین نے ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔


پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ ظلم ہے، الطاف حسین


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت کو شہریوں کے خلاف ایسا طرز عمل اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا جبکہ مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اس طرح چلائیں گئیں کہ جیسے وہ دشمن ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ان ہاؤس تبدیلی لائیں تاکہ حکومت اور جمہوریت برقرار رہے، کہیں ایسانہ ہوکہ دوسری قوتوں کو سامنے آنا پڑے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ ظلم ہے۔


'واپسی کا راستہ ہماری لاشوں پر سے'


عمران خان کا کنٹینر پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب بڑھ رہا تھا، لیکن شیلنگ میں شدت آنے کے باعث پی ٹی آئی نے واپس ڈی چوک جانے، اور وہیں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی کے اس فیصلے پر عوامی تحریک کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صرف ان کی لاشوں پر سے ہی واپس جائے گی۔


مظاہرین نے وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی، مشاہد اللہ


پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ مظاہرین نے وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو تشدد اور بغاوت پر اُکسایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت شرکاء کا راستہ نہ روکتی تو کل ریاست کی رٹ سے متعلق سوالات جنم لیتے۔


رائیونڈ جانے والے تمام راستے سیل


ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رایئونڈ جانے والے تمام راستوں کو شپنگ کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

نواز شریف اس وقت رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔


شہلا رضا کی ڈان نیوز سے گفتگو



زخمیوں کی تعداد 230 ہوگئی


ترجمان پمز ہسپتال وسیم خواجہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 164 افراد کو انکے ہپستال میں لایا گیا ہے جبکہ 70 کو پولی کلینک ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلے کیساتھ تعینات پولیس کمانڈوز کو گزشتہ روز ہٹایاگیا


ڈان نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلے کیساتھ تعینات پولیس کمانڈوز کو گزشتہ روز اچانک ہٹایاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کمانڈوز کو ہٹانےکے فیصلے پر ٹرپل ون بریگیڈ کو اعتماد میں نہیں لیاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر مامور فوجی طبی عملہ زخمی خواتین کو امداد فراہم کررہا ہے۔


طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے، لیاقت بلوچ


جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی حفاظت ضروری ہے تاہم طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت ہی افسوسناک ہے جبکہ اسلام آباد کی صورتحال پر قوم کو تشویش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کے سیاسی حل کے لئے تجاویز دیں تاہم انہیں سنا نہیں گیا۔


مظاہرین میں تربیت یافتہ دہشتگرد موجود ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں 1600 سے 2000 تربیت یافتہ دہشتگرد موجود ہیں. ان کا مزید کہنا ہے، کہ مظاہرین میں 200 خواتین ایسی ہیں، جو اسلحہ استعمال کرنے میں مہارت رکھتی ہیں، اور یہ سب ریاستی عمارات پر قبضے کی نیت سے آئے ہیں۔


مشرف اسلام آباد واقعے پر دہشت زدہ


سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں یہ دیکھ کر دہشت زدہ رہ گیا ہوں، کہ کس طرح حکومت نے نہتے اور پر امن مظاہرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پر طاقت کا استعمال کیا۔ میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے تبدیلی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے، اسے اب طاقت سے نہیں روکا جا سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے، کہ نواز شریف یہ تسلیم کریں، کہ ان کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔


مظاہرے کراچی اور لاہور تک پھیل گئے ہیں


مظاہرین کی ایک بڑی تعداد وزیر اعظم ہاؤس کے پاس پہنچ چکی ہے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد واقعے کے خلاف کراچی میں نمائش چورنگی اور شارع فیصل پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

لاہور کے لبرٹی چوک پر بھی مظاہرین حکومتی اقدام کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔


قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی


مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے دونوں مطالبات تسلیم کرلیے گئے تھے جس کا جواب کل دیا جانا تھا تاہم رات ہی میں شرکاء کی جانب سے دھاوا بول دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے ہم نے بھی کیے ہیں تاہم کبھی عمارتوں پر دھاوا نہیں بولا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کے حکم کا انہیں علم نہیں ہے۔


سو افراد زخمی


اسلام آباد میں پولیس اور مظاہرین میں تین گھنٹوں سے جاری جھڑپوں میں اب تک 100 افراد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔


عمران خان کا کنٹینر وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا


عمران خان کا کنٹینر وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ کے نزدیک ہے، جبکہ طاہر القادری کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔

عمران خان کو گرفتار کرنا آسان نہیں ہوگا تاہم انتظامیہ اس حوالے سے غور کرسکتی ہے۔

دوسری جانب شیلنگ ابھی بھی جاری ہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل


ڈان نیوز کے مطابق ایک گاڑی کی ٹکر سے پارلیمنٹ ہاؤس کی دیوار اور جنگلہ ٹوٹ گیا ہے جس سے پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہونے کا ایک بڑا راستہ بن گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائوڈ اسپیکر سے باقاعدہ طور پر مظاہرین کو پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہونے کا کہا جا رہا ہے۔


عمران اور قادری کی گاڑیوں کے قریب شیلنگ


عمران خان کے کنٹینر اور طاہر القادری کی گاڑی کے قریب بھی شیلنگ کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شیلنگ سے گاڑیوں پر موجود تمام افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

عمران خان کے کنٹینر کا اندرونی منظر۔۔۔(@aqibmughal89/Twitter)۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتایا جائے گا، احتجاج کیسے ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس کے تشدد پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، طاقت کا استعمال ریاستی دہشت گردی ہے۔


الطاف حسین کا نوازشریف سے منصب چھوڑنےکامطالبہ


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی نواز شریف سے رضا کارانہ طور پر منصب چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پہلے ہی اتوار کو یوم سوگ کا اعلان کیا جا چکا ہے


جھڑپوں میں 68 افراد زخمی، پولیس اہلکار اور صحافی بھی شامل


پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے جھڑپوں میں عام افراد سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران کئی صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والی 3خواتین پمز اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر طاہر القادری نے دعوی کیا تھا کہ ایک زخمی خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں 68 زخمی منتقل کیے گئے ہیں جبکہ کوئی بھی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق 20 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4 زخمی صحافیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔


ایم کیوایم کا بھی ملک گیریوم سوگ منانے کا اعلان


متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) نے اتوار کو ملک گیر یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اسی لیے ایم کیو ایم نے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو میں حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے تھے کہ حالات قابو میں آجائیں ، اب وہی ہو رہا ہے جس کا ہمیں ڈر تھا۔


پولیس پر فائرنگ کی گئی، احسن اقبال


وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو یقین دلایا تھا کہ کوئی سخت اقدام نہیں اٹھائیں گے

ڈان نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر فائرنگ کی گئی تو انہوں نے اپنا دفاع کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پولیس والوں کو بھی گولیاں لگی ہیں، جب ریڈ لائن کراس کی گئی تو مظاہرین کو روکا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس مظاہرین کو موقع دیتی رہی کہ رک جائیں، طاہرالقادری کی گرفتاری کےحکم کےبارےمیں علم نہیں۔


پولیس کو طاہر القادری کی گرفتار کا حکم جاری


پولیس کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو طاہر القادری کی گاڑی کو گھیرے میں لینے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے

دوسری جانب حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملے کے الزام میں کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے قیدیوں کی وین ریڈ زون میں پہنچ گئی ہے، پولیس کو مظاہرین کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔


مختلف مقامات پر آگ لگا دی گئی


پولیس اور احتجاج کرنے والے کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد اسلام آباد میں مختلف مقامت پر آگ لگا دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بدستور جاری ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کا سلسلہ جاری ہے۔


تحریک انصاف نے اتوار کو ہڑتال کا اعلان کردیا


پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں پر ہونے والے پولیس کے تشدد کے خلاف اتوار کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے نے بھی اس کی اپنی کی ہے۔


وفاقی وزیر داخلہ کا ریڈ زون کا دورہ


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لئے موجود ہیں۔

پولیس اہلکاروں اور کارکنوں کے درمیان ہونے والے جھڑپ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ریڈ زون میں پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لئے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اور آئین کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم نے آئین کے دفاع کا حلف لیا ہوا ہے۔


طاقت کے استعمال پر احتجاج میں شامل ہو جایئں گے، الطاف حسین


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ طاقت کا استعمال ہوا توایم کیو ایم بھی احتجاج میں شامل ہو جائے گی

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان سے اپیل کرتا ہوں، ہرقیمت پرامن رہیں، ملک کی معیشت تباہ ہوچکی،ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔


مارشل لاء کا خطرہ نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات


وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کا دور تک کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی حفاظت پاک فوج کے پاس ہے وہی حفاظت کرے گی۔

پرویزرشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے اعتماد کو مجروح کیا، عمران خان اور طاہر القادری نے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دیا ہے۔


ایک زخمی خاتون ہلاک ہوگئی،طاہر القادری کا دعویٰ


ڈان نیوز کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

اس حولے سے پاکستان عومی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پولیس کے تشدد سے ایک زخمی خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔


وزیراعظم سیکریٹریٹ کےباہر فوج نےپوزیشن سنبھال لی


وزیراعظم سیکریٹریٹ کےباہر فوج نےپوزیشن سنبھال لی

دوسری جانب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام فوجی اور سویلین اہلکار وزیر اعظم ہاؤس کے اندر موجود ہیں۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں کسی بھی عمارت کی سیکیورٹی پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائنز کراس کرنے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا

علاوہ ازیں ایوان صدر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے والے کرین ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔


پولیس کا آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال


وزیر اعظم ہاؤس کے قریب دھرنے کے شرکا پر پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی شیلنگ شروع کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آزادی اور انقلابی دھرنے کے شرکا پر ربڑ کی گولیاں برسائی جا رہی ہیں

پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد بھگدڑ مچ جانے سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ہے جس سے پولیس اہکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب بھی دھرنے کے شرکا پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی ہے۔

ڈان نیوز نے بتایا ہے کہ آزادی اورانقلابی دھرنے کے شرکاء پر پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب دونوں جماعتوں کے قائدین نے دھرنے کے شرکا کو دوبارہ منظم ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

پولیس کی شیلنگ کی وجہ سے دھرنے کے شرکا واپس آنا شروع ہو گئے تھے

پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے ذریعے وزیر اعظم ہاؤس کی طرف مارچ کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس کی شیلنگ کے بعد دھرنے کے شرکا کو سانس لینے میں مشکلات کا سمان کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے دوران صحافیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انتظامیہ نے اسلام آباد میں موجود تمام ایمبولینسیں طلب کرلی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طاہر القادری کی گاڑی کے قریب 6 شیل گرے مگر انہوں نے اپنی گاڑی کے شیشے اوپر کر لیے۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے گیس کے شیل اٹھا اٹھا کر پولیس پر پھینکنا شروع کر دیئے۔


جاوید ہاشمی ایک بار پھر عمران سے خفا


پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے اعلان پر ناراض ہوئے گئے ہیں

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر ناراض ہو کر دھرنے سے چلے گئے

اس حوالے سے عمران خان نے دھرنے کے کارکنان سے خطاب میں کہا تھا کہ جاوید ہاشمی کو میں بتانا چاہتا ہوں جمہوریت کو کمزور نہیں مضبوط کروں گا، جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔


قانون ہاتھ میں لیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا،خواجہ آصف


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

ان کا کہناتھا کہ طاہر القادری خون خرابہ اور لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج ریاستی اداروں کا مکمل تحفظ کرے گی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ فوج گولی چلائے یا نہیں اس فیصلے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے، شاہراہ دستور پر موجود فوج وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شیخ رشید، پرویز الہٰی اور سونامی خان کارکنوں کو چھوڑ کر چھپ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون خالی کرایا جائے گا یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی، عمارتوں پر حملہ ہو گا تو دفاع کریں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مظاہرین ہمیں یرغمال بنانا چاہتے ہیں، ان سے کیسے مذاکرات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین مسلح ہیں، انہیں کہیں نہیں بیٹھنے دیں گے۔


عمران خان کابھی وزیر اعظم ہاوس کے سامنے دھرنا منتقل کرنے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی اپنا دھرنا وزیر اعظم ہائوس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے


طاہر القادری کا وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان


پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیا جانے والا دھرنا وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

طاہر القادری نے کہا ہے ریڈزون کی طرح وزیراعظم ہاؤس کےسامنےبھی پُرامن دھرنادیں گے، یہ ہماری آخری منزل ہے جہاں سے کامیاب ہو کر جائیں گے۔


نواز شریف فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پوری قوم کے سامنے جھوٹ بولا ہے اور وہ فوج کو بدنام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف یہ کہہ کر فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ عمران خان کی حمایت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا الحق کی نرسری سے ابھرنے والا شخص کہہ رہا ہے فوج میری حمایت کررہی ہے۔


فیصلہ کن مرحلے کےقریب آچکے ہیں،طاہر القادری


پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ یہ آئینی اسمبلی نہیں ہے، اسے ٹوٹنا چاہیے ,فیصلہ کن مرحلے کےقریب آچکے ہیں.

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیئے جانے والے پی اے ٹی کے دھرنے میں کارکنان سے حتمی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن مرحلے کےقریب آچکے ہیں، نام نہاد جمہوریت حالت نزع میں پہنچ چکی ہے، وزیر اعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان ملتے جلتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

انور امجد Aug 31, 2014 06:02am
احتجاج بہت خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس سے مظاہرین اور حکوتی اہلکاروں دونوں کا نقصان ہورہا ہے. دونوں کو چاہیے کہ طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں. پی ٹی آئی اور پی اے ٹی بھی غیر آئینی مطالبات سے باز رہیں.
Ajmal Khan Aug 31, 2014 07:42am
اسلام آباد میں آرٹیکل245 کی موجودگی میں قتل عام کا حکم کس نے دیا؟ کیا فوج کے اختیارات سلب کر لیے گئے جو پر امن لوگوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں؟ کیا یہ آئین اور جمہوریت ہے؟ کیا یہ قتل عام آئین کے تحت کیا جا رہا ہے؟یا نواز بادشاہت کے خلاف اٹھنے والے مظلوم غریب پاکستانیوں کی آواز ہمیشہ کے لیے دبائی جا رہی ہے ؟ نواز شریف نے اگر فوج کے کندھوں پر رکھ کر فائر کا حکم دیا ہے تو پھر فوج کو چوڑیاں پہن لینی چاہیں کیونکہ آرٹیکل 245 کے تحت فی وقت تمام اختیارات فوج کے پاس ہیں کل نوازشریف عدالت میں خود کو بے گناہ ثایت کر رہا ہوگا اور فوج کو جو اس نے گندہ کرنا تھا کر دیا لہذا اب فوج کچھ بھی کر لے نواز شریف جس چالاکی سے اس پر ایک اور داغ لگا دیا دھل نہیں سکتا ۔ نواز شریف زرداری سے زیادہ سیانا ہوگیا وہ اب تک جو 4وفاقی وزر کے ٹولے ، مریم نواز، حمزہ شریف اور شہباز شریف کے ذریعے جو کر رہا ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے نہ جمہوریت۔ نواز شریف نے فوج سے بھی انتقام لیا ہے یہ بات اگر فوجی جرنیلوں کی سمجھ میں آ گئی تو وہ شاید ہی نواز شریف خاندان کو بخشیں ورنہ چوڑیاں تو ان کا مقدر ہیں ہی بھلا بتائیے نواز شریف اسلام آباد میں آرٹیکل 245نافذ کرکے وہ سول اختیارات کیسے استعمال کر رہا ؟ کیا اسکی حکومت نے آرٹیکل245 کا نفاذ ختم کردیا جب عدالتیں اور قانون اندھے ہوں دھاندلی پرست ہوں تو ایسے بھنڈ ہوتے ہی ہیں اور سارے غیر آئینی اور غیر قانونی کام بادشاہت کے مطابق آئینی قانونی اور جمہوری ہوجاتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں جہاں حکومت کی اتحادی اور بعض مخالف جماعتیں نواز شریف کی دھاندلیوں کا جو ساتھ دے رہی ہیں دراصل وہ خود ب
subhan uddin Aug 31, 2014 08:26am
Nawaz ko seriender hona chahiye.ab nawaz ka government kabi nahi chaly ga.awam ka selab jb roado pe agiya to vho hukamran kabi b kursi pe nahi baith skta.