راولپنڈی : کورکمانڈرز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔

جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سیاسی بحران کو وقت ضائع کیے بغیر کسی تشدد کے حل کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحران کے حل کیلئے طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید خراب کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج ملک کی سیکورٹی اور قومی امنگوں پر پورا اترے گی۔

یاد رہے کہ اس اجلاس کو کل ہونا تھا تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی مشاورت کے بعد اس اجلاس کو آج ہی طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہونے جارہی ہے، جب اسلام آباد میں گزشتہ 17 روز سے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Tabassum Aug 31, 2014 04:52pm
I hv voited for PTI but now am feeling ashamed at my decision. Everyone z fighting for his profits. I condemn IK nd TUQ as a leaders who couldn't cum out of their bullet proof containers to stand with their workers " leaders lead from front not from containers" ....