اسلام آباد : اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، مری، پشاور، چترال، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے تھے۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں