ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کویٹوا یو ایس اوپن سے باہر

31 اگست 2014
یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں باہر ہونے والی پیٹرا کویٹوا کا خراب شاٹ کھیلنے کے بعد افسردہ انداز۔ فوٹو اے پی
یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں باہر ہونے والی پیٹرا کویٹوا کا خراب شاٹ کھیلنے کے بعد افسردہ انداز۔ فوٹو اے پی

نیویارک: سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ یو ایس اوپن کے تیسرے رائونڈ کے میچ میں ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کیویٹووا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

فلشنگ میڈوز نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے ایک میچ میں ومبلڈن چیمپین پیٹرا کیویٹووا کو سربیا کی الیکسنڈرا کرونیچ نے اسڑیٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے زیر کردیا۔

ایک سو پنتالیس ویں سیڈ کھلاڑی نے اپنی تجربہ کار حریف کا بھرپور مقابلہ کیا اور بالآخر ان کو زیر کرکے ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔

ایک اور میچ میں امریکن وینس ولیمز نے اپنی ہم وطن لیپچیکو کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 کے اسکور سے شکست دی۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی یوجین بوچارڈ نے ایک اور مقابلے میں چیک رپبلک کی باربرا اسٹرائے کووا کو تین سیٹس پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

پہلی مرتبہ چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والی یوجین بوچارڈ نمبر تیس سیڈڈ کھلاڑی کو 6-2، 6-7 اور 6-4 سے شکست دی۔

مردوں کے مقابلوں میں نمبر ایک سیڈ نوویک جوکووچ نمبر تین سیڈ اسٹینلس واورینکا، پانچویں سیڈ میلاس رانیچ، آٹھویں سیڈ اینڈی مرے اور نمبرنو سیڈ جو ولفریڈ سونگا اگلے رائونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں