لاہور: ڈی ایس پی پنجاب پولیس خدیجہ تسنیم نے اسلام آباد میں پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کو وردی کیلئے شرمناک قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران ڈی ایس پی خدیجہ تسنیم نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی پرتشدد کارروائیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

‘میرا دل نہیں چاہتا کہ اس وقت تک یہ یونیفارم پہنوں جب تک کوئی انسان ہمارا حکمران نہیں بن جاتا‘

انہوں نے کہا کہ ہم کرپٹ سسٹم میں جی رہے ہیں، آئی جی سے لے کر کانسٹیبل تک کا یونیفارم ایک ہی ہوتا ہے لیکن جب آئی جی وزیر اعظم کی گاڑی کا دروازہ کھولیں تو کیا ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں