افغانستان: سڑک حادثے میں 23 افراد ہلاک

01 ستمبر 2014
اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔۔۔
اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔۔۔

کابل: مغربی افغانستان میں اتوار کو وین اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

مغربی صوبہ ہیرات کے صوبائی پولیس سربراہ کے ترجمان رؤف احمدی نے کہا کہ حادثہ ہیرات شہر اور ایرانی سرحد کے درمیان اہم شاہراہ پر پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

احمدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیوروں کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔

افغانستان میں ٹریفک حادثے خراب سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیونگ کی وجہ سے اکثر رونما ہوتے ہیں، 17 اگست کو لوگوں اور جانوروں سے بھرا ایک ٹرک شمالی مغربی افغانستان کے ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جس میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں