کراچی: صوبہ سندھ کے تجارتی حب کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

نمائندہ ڈان نیوز عاصم خان کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیوٹی کے دوران گشت پر معمور موٹر سائکل سوار پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جو شدید زخمی ہوگئے، جبکہ دہشت گرد موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔

اب تک ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں